ملک بھر میں فوجی تعلیمی ادارے بند


\"schools\"ملک بھر میں آرمی پبلک سکول، کالج اور کینٹ اینڈ گریژن میں ایف جی ایجوکیشنل ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔راولپنڈی میں سیکنڈری کلاسوں کے طلبہ کو امتحانات کی تیاری کرانے کے لیے 29 جنوری تک روزانہ تین گھنٹے کی کلاسیں جاری رہیں گی۔
حکومت پنجاب نے سردی کی اضافی تعطیلات کا اعلان کیا تو صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا، تاہم پاک فوج کے زیر انتظام اسکول اور کالجز کھلے رہے۔
ذرائع کے مطابق آج ملک بھر میں آرمی پبلک سکولز اور کالجز کو 31 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے،اس کے علاوہ کینٹ اور گیریڑن میں فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں کو دہشت گرد حملے کے خدشات کے باعث بند کیا گیا ہے۔ تاہم راولپنڈی کے سرکاری اسکولوں میں سیکنڈری کلاسوں کے طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لیے روزانہ تین گھنٹے کے لیے بلایا جا رہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments