چلو بچو لڑائی لڑائی معاف کرو شاباش


\"zunairaانڈیا اور پاکستان کی لفاظی کی جنگ میں اپنے بچپن کی لڑائیاں یاد آ گئیں۔

ایک دفعہ ہم اور ہمارے بھیا مار دھاڑ میں مصروف تھے۔ کھیل کھیل میں کسی کی پٹائی ذرا زیادہ ہو گئی۔ معاملہ انصاف کی عدالت یعنی اماں جان کے پاس جا پہنچا۔ اب دلائل پیش ہو رہیں ہیں:

\”امی اس نے میری آنکھ پر مارا ہے\”

\”ہاں لیکن پہلے اس نے مجھے پیٹ پر لات ماری تھی\”

\”اور امی پتا ہے پتا ہے جو آپ نے اس کو پچھلے مہینے لڈو لے کر دی تھی اس نے اس کی گوٹیاں گما دی ہیں\”

\”اچھا اور جو تم نے کیرم کا بورڈ توڑ دیا تھا اس کا ذکر کروں کیا ؟\”

اماں مسکرا دیں اور انصاف یہ ہوا کے تم دونوں ساتھ مت کھیلا کرو۔ لیکن کیا کریں۔ ایک گھر میں رہتے کب تک دور رہ سکتے ہیں۔

اب ذرا ملاحظہ ہو انڈیا پاکستان کے ایک دوسرے پر \”دلائل\” سے حملے اور انصاف کی عدالت کا ردعمل:

کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ وہاں ہونے والے بے قصور شہریوں پر حملے میں لوگ مر رہے ہیں، نابینا ہو رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ غاصب فوج لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

ارے بھیا ہم تو کہتے ہیں ان سے بلوچستان تو سنبھلتا نہیں اور چلیں ہیں کشمیر پر بات کرنے۔ ارے وہاں لاشیں گرانا تو بند کرو پھر کشمیر کی بات کرنا۔ تمہاری تو \”غاصب\” فوج نہیں ہے۔ وہاں سنا ہے مسخ لاشیں ملنا بند نہیں ہوتیں۔

بلوچستان کی بات کرتے ہو وہاں تو سب کچھ را کروا رہی ہے۔

کشمیر کی بات کرتے ہو وہاں تو سب کچھ ای ایس ای کروا رہی ہے۔

ارے تمھارے ملک میں تو مسلمان گائے کا گوشت نہیں کھا سکتے۔ کتنے لوگ اسی بات پر تم نے مار دیے؟

ہان بھائی تمہارے ملک میں تو ہندو بہت محفوظ ہیں جیسے! ان کی لڑکیاں اٹھا اٹھا کر تم زبردستی مسلمان کرتے ہو پھر زبردستی شادیاں۔

اوہ اچھا اپنا بھی کچھ پتا ہے جو دہلی کو ریپ کیپٹل کہتے ہیں دنیا کا۔

اچھا اور تمھارے ملک کو غیرت کے نام پر قتل کا مرکز تو دنیا ایسے ہی نہیں بلاتی نہ!

جا یار کام کر پہلے اپنی آدھی آبادی کو باتھ روم تو بنا دے۔

کیوں تو نے اپنی آدھی آبادی کو پینے کا صاف پانی دے دیا کیا؟

اور بتا سنا ہے غربت میں ٹاپ ٹین میں آ رہا ہے آج کل۔

تو بتا دہشت گرد ایکسپورٹ کرنے میں پہلے نمبر پر آ گیا کیا؟

\”انصاف کی عدالت مسکرائی\” یو ٹو ڈیزرو ایچ ادر

’’نیکسٹ پلیز‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments