وہاں گاہک ہمیشہ سچا ہوتا ہے


\"mubashir

کبھی کتاب خریدتا ہوں اور گھر جاکر پتا چلتا ہے کہ اُس کا کوئی صفحہ غائب ہے، یا اُلٹا چھپ گیا ہے، یا کوئی اور خرابی ہے، تو عام طور پر دکان دار اُسے واپس لینے میں ٹال مٹول کرتے ہیں۔
کبھی رسید مانگتے ہیں، کبھی دوسری کاپی نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں، کبھی ’’خریدا ہوا مال واپس یا تبدیل نہیں ہوگا‘‘ والی پالیسی بیان کرتے ہیں۔

کبھی کوئی کتاب اپنے شہر میں نہیں ملتی تو پبلشرز سے براہِ راست منگواتا ہوں۔ وہ بھی چُن کر مسترد کاپیاں رکھتے ہیں۔ کوئی اچھی کاپی منتخب کرلیں تو اُسے اپنی شلوار کے ناڑے سے باندھ کر خراب کردیتے ہیں کہ کتاب کہیں بھاگ نہ جائے۔ باقی حشر محکمہ ڈاک کردیتا ہے۔

جب کوئی کتاب پاکستان میں نہیں ملتی، اور جیب میں کچھ پیسے ہوتے ہیں، تو ایمیزون یا بیٹر ورلڈ بکس یا ایبے بکس پر آرڈر کردیتا ہوں۔ وہ کتابیں ہمیشہ اچھی حالت میں، بہتر پیکجنگ میں اور بتائے گئے وقت سے پہلے مل جاتی ہیں۔

سیکنڈ ہینڈ کتابوں کے بارے میں پہلے آگاہ کردیا جاتا ہے کہ اُن کا کوئی صفحہ مڑا ہوا ہے یا ڈسٹ کور موجود نہیں یا اندر کہیں کوئی نشان ہے۔

چند دن پہلے کئی کتابیں ایمیزون پر آرڈر کی تھیں۔ آج وہ پیکج پہنچا۔ دیکھا کہ پارسل میں صرف ایک کتاب ہے اور باقی غائب۔ پریشان ہوکر ایمیزون سے رابطہ کیا۔ اُن کی ویب سائٹ پر ای امیل، چیٹنگ اور مفت کال کی سہولت موجود ہے۔

میں نے کسٹمر سروس آفیسر کو مسئلہ بیان کیا۔ اُس نے فوراً یقین کرلیا کہ میں سچ کہہ رہا ہوں۔ چند منٹ بعد بتایا کہ نیا پیکج تیار کیا جارہا ہے جو آپ کے اصلی آرڈر کے مطابق دس دن کے بجائے ترجیحی بنیادوں پر تین دن میں پاکستان پہنچے گا۔

پھر اُس کی معذرتیں، وضاحتیں اور مستقبل میں ایسا واقعہ پیش نہ آنے کی یقین دہانیاں۔

مجھے اُس سے بات کرکے بہت خوشی ہوئی۔ جی چاہ رہا ہے کہ اپنی تمام شلواروں کے ناڑے اُسے ترجیحی بنیادوں پر تیز ترین کوریئر سے روانہ کردوں۔

مبشر علی زیدی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مبشر علی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

mubashar-zaidi has 194 posts and counting.See all posts by mubashar-zaidi

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments