ایک جملے کی حکمت


\"mubashir

ہر شخص کچھ نہ کچھ جمع کرتا ہے۔ کوئی ڈاک ٹکٹ جمع کرتا ہے، کوئی تصویریں، کوئی کھلونے، کوئی پرانے سکے، کوئی نئے کرنسی نوٹ (اور یہ ہوس کبھی ختم نہیں ہوتی)
بہت سے لوگ کتابیں جمع کرتے ہیں۔ میں نے بھی ابتدا میں یہ شغل اپنایا تھا۔ کچھ کرکٹ کی کتابیں جمع کیں اور کچھ کہانیوں کی۔ لیکن آج سے بیس بائیس سال پہلے جب حاجی محمد توفیق اور عقیل عباس جعفری صاحبان سے ملاقات اور دوستی ہوئی تو ہمت ہار بیٹھا۔ دو ڈھائی عشرے پہلے ان کے پاس اتنی کتابیں تھیں جتنی میرے پاس آج بھی نہیں ہیں۔ بے حساب اور بے شمار۔

جناب حاجی محمد توفیق کے پاس کم از کم پاکستان میں کرکٹ کی کتابوں کا سب سے بڑا کلیکشن ہے۔ بھائی عقیل عباس جعفری کے پاس ہر قسم کی کتابوں کا بہت بڑا خزانہ ہے۔ (ایک اور دوست عمیر علوی کے پاس امریکا سے باہر ڈی وی ڈیز کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے)

اگر میں ان لوگوں کو نہ جانتا تو بڑ ہانک دیتا کہ میرے پاس بھی بڑا کلیکشن ہے۔ لیکن جھوٹ کیسے بولوں؟ ہاں، یہ ضرور ہے کہ میرے پاس فلیش فکشن اور ون لائنرز کی کافی کتابیں ہیں۔
کتابیں جمع کرنے کی بات سمجھ آتی ہے لیکن ون لائنرز کون جمع کرتا ہے؟ پتا نہیں پاکستان میں کسی کو یہ شوق ہے یا نہیں۔ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ کرتے ہیں کہ اقوال زریں کے عنوان سے کچھ گھسے پٹے جملے شیئر کرلیتے ہیں۔

میں ایک عرصے سے ون لائنرز اور کوٹیشنز کی کتابیں ڈھونڈ کررہا ہوں۔ (زیادہ نہیں، بس تیس پینتیس کتابیں ہی تلاش کرپایا ہوں) امریکا اور انگلینڈ میں لوگ یوں کرتے ہیں کہ مختلف موضوعات پر دلچسپ اور قابل ذکر جملے جمع کرکے کتاب چھاپ دیتے ہیں۔ کسی میں سنجیدہ ون لائنرز ہوتے ہیں، کسی میں غیر سنجیدہ۔ لیکن ہر کتاب میں سیکڑوں نہیں، ہزاروں فقرے ہوتے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ ہر جملے کے ساتھ اس کے تخلیق کار کا نام لکھا جاتا ہے۔

ادھر یہ حال ہے کہ میں ایک اوریجنل جملہ فیس بک پر لکھتا ہوں اور پانچ منٹ بعد ٹوئیٹر پر بلکہ فیس بک پر بھی بہت سے لوگ اسے اپنا بناکر داد وصول کررہے ہوتے ہیں۔

اتنی لمبی تمہید میں نے ڈاکٹر مارڈی گرودھ کا تعارف کرنے کے لیے باندھی ہے جو میری طرح ون لائنرز جمع کرتے ہیں۔ انھیں دیکھ کر میں اس کام سے بھی گیا۔

ڈاکٹر صاحب امریکا میں رہتے ہیں اور ماہر نفسیات ہیں۔ اپنے شعبے میں انھوں نے خوب نام پیدا کیا اور کئی کتابیں لکھیں۔ اسی وجہ سے لوگ انھیں دور دور لیکچر دینے کے لیے بلانے لگے۔ انھیں جگہ جگہ تقریر کرنے جانا پڑا۔

تقریر کرنے والوں کو اچھے جملے سوچنے پڑتے ہیں اور ڈھونڈنے پڑتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے غالباً اسی ضرورت کے پیش نظر ون لائنرز جمع کرنا شروع کیے۔ رفتہ رفتہ اتنا مال جمع کرلیا کہ ڈاکٹری کی کتابیں چھوڑ، ون لائنرز کی کتابیں چھاپنا شروع کردیں۔ جیسے اچھے یہ ڈاکٹر ہیں، ویسے ہی اچھے رائٹر ثابت ہوئے۔ دوسرے لوگ ایک کتاب میں کئی کئی موضوعات پر ون لائنرز جمع کرتے ہیں۔ انھوں نے ایک ایک موضوع پر پوری پوری کتابیں چھاپنا شروع کردیں۔

ڈاکٹر مارڈی گرودھ اب تک چھ کتابیں چھاپ چکے ہیں، جن میں سے پانچ میرے پاس ہیں۔ ان کی ایک کتاب کا نام ہے، نیورازم۔ اس کے ہر جملے میں نیور یعنی کبھی نہیں آتا ہے۔ سوچیں کہ پوری ایک کتاب کے لیے نیور والے جملے تلاش کرنا کتنا مشکل کام ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے بحسن و خوبی یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

اس کتاب میں طرح طرح کے ون لائنرز، محاورے، ضرب الامثال، مصرعے، اقوال زریں اور فلمی ڈائیلاگ شامل ہیں۔ لیکن خاص بات یہی ہے کہ سب میں لفظ نیور آتا ہے۔

میں یہاں کسی انتخاب کے بغیر پندرہ جملے درج کررہا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب کی دوسری کتابوں اور ون لائنرز کی باقی کتابوں کا تعارف ادھار رہا۔

۔
NEVER accept a drink from a urologist. Erma Bombeck
NEVER eat more than you can lift. Miss Piggy
NEVER say oops in the operation theatre. Dr. Leo Troy
NEVER confuse I love you with I want to marry you. Cleveland Amory
NEVER have sex with your ex. Yvonne K. Fulbright
NEVER insult anybody unintentionally. John Wayne
NEVER trust a spell checker. Anonymous
NEVER judge a book by its cover. German proverb
NEVER start a project until youve picked out someone to blame. Johnny Hart & Brent Parker
NEVER lick a steak knife. Dave Barry
NEVER bring a knife to a gunfight. (a dialogue from the movie The Untouchables)
NEVER murder a man who is committing suicide. Woodrow Wilson
Forget you enemies, but NEVER forget their names. John F. Kennedy
Love your country but NEVER trust its government. Robert A. Heinlein (widely attributed but not verified)

اور آخری جملہ سیاست دانوں کے لیے کہ صحافیوں سے بچ کر رہیں:

NEVER pick a fight with people who buy ink by the barrel. Anonymous
۔

مبشر علی زیدی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مبشر علی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

mubashar-zaidi has 194 posts and counting.See all posts by mubashar-zaidi

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments