پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ


match

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری اپنے نام کر لی تھی۔ اس سے قبل دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس ہونے سے پہلے ہونے والی بارش سے گراﺅنڈ اور وکٹ گیلی ہوگئی ، گراﺅنڈ سٹاف کی بھرپور کوششوں کے باوجود میدان اس قابل نہ ہوسکا کہ وہاں میچ کھیلنا ممکن ہو۔ امپائرز نے کئی بار گراﺅنڈ کا معائنہ کیا لیکن میچ کھیلنا ممکن نہ ہوسکا ، اس سے قبل امپائرز نے دونوں کپتانوں کو تجویز دی کہ اگر بارش کا سلسلہ تھم جائے تو میچ کو محدود کر کے 30 اوورز فی اننگز کر دیا جائے لیکن بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا اور گراﺅنڈ گیلی ہونے کی وجہ سے امپائرز کو میچ منسوخ کرنا پڑا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


Comments

FB Login Required - comments