سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برف باری سے سکول بند
سعودی عرب کے شمالی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ، انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں سکول بند کر دیے۔ سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ، تبوک ، ارآرا اور حزم میں برف باری نے نظام زندگی منجمد کر دیا۔
برف باری نے سڑکوں کو مکمل ڈھک دیا ، ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ، سعودی شہری دفاع نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ متاثرہ علاقوں میں سکول بند کر دیے گئے ہیں۔ ریاض ، دمام ، مدینہ منورہ ، جدہ اور مکہ مکرمہ میں بھی موسم سرد ہو گیا ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).