کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ،2 اہلکار جاں بحق


\"quetta\"کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں پولیس موبائل ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیٹلائٹ ٹاون کے قریب منیر مینگل روڈ پر پیش آیا، جہاں پولیس کی موبائل ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، علاقے میں قائم ناکہ جات پر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں