تین لاکھ روپے کے تنازع پر ایک شخص کی ناک کاٹ دی گئی


faisal abadفیصل آباد میں تین لاکھ روپے کے تنازع پر ایک شخص کی ناک کاٹ دی گئی ،زخمی کے بروقت ہسپتال پہنچ جانے پر ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد ناک دوبارہ جوڑ دی۔
زخمی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کی درخواست دے دی۔ زخمی شخص شاہد کے مطابق اس کا رضوان نامی شخص سے کاروباری لین دین میں تین لاکھ روپے کا تنازع تھا ، وہ اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے رضوان کے گھر گیا جہاں رضوان اور اسکے والد نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلے سے ناک کاٹ ڈالی۔
اہل محلہ نے مداخلت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کرد یا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی ناک جوڑ دی گئی ہے۔زخمی شاہد نے ملزمان کے خلاف درخواست دے دی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہد کی میڈیکل رپورٹ ملتے ہیں قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔


Comments

FB Login Required - comments