ہالی وڈ میں دپیکا کا کام پسند کیا جائے گا: وین ڈیزل


\"vanہالی وڈ اداکار ون ڈیزل اپنی آنے والی فلم ’ٹرپل ایکس‘ میں کاسٹ کی گئی بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سے بے حد متاثر نظر آرہے ہیں۔ون ڈیزل نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ’میں کافی عرصے سے دپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا اور ہم فاسٹ اینڈ فیورس 7 میں بھی ایک ساتھ کام کرنے ہی والے تھے‘۔
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون کو ون ڈیزل کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں بھی اداکاری کی آفر دی گئی تھی تاہم اپنے مصروف شیڈول کے باعث انہیں اس سے انکار کرنا پڑا جس کے بعد دپیکا کے مداحوں کو کافی مایوسی ہوئی۔
ون ڈیزل نے مزید کہا ’میں بولی وڈ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں جس سے دونوں صنعتوں کے درمیان دوری ختم کی جاسکے، ساتھ ہی یہ بہت دلچسپ تجربہ بھی ہوگا‘۔
فلم میں دپیکا کے کردار کے حوالے سے ون ڈیزل کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے لوگ فلم میں دپیکا کے کردار کو دیکھ کر ان کے دیوانے ہوجائیں گے اور اگر دپیکا کو ہولی وڈ فلم میں پہلی مرتبہ کام کرنے کی وجہ سے کسی قسم کی گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو یقیناً ون ڈیزل کے اس بیان کے بعد ان کی گھبراہٹ میں کمی واقع ہوگی، جو اگلے ماہ بقیہ کاسٹ کے ساتھ فلم ’ٹرپل ایکس‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments