سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ : دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں


railwayبلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے مٹھڑی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 2 فٹ ٹریک متاثر ہوگیا.ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق دھماکے کے وقت کوئٹہ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی.دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور انھیں جزوی نقصان پہنچا.تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے.
یاد رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے بلوچستان میں شورش جاری ہے اور شدت پسندوں کی جانب سے ریلوے ٹریکس سمیت سرکاری اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments