شام میں داعش کے علاقوں پر روس کی بمباری: 44 ہلاک


\"sham\"شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں مبینہ روسی بمباری میں 44 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں مبینہ روسی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے ، صوبہ دیر ایزور میں ہونے والی اس بمباری میں نو خواتین اور تین بچوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہو گئے ، ایک اور شہر الباب میں ہونے والی بمباری میں پانچ چھوٹے بھائیوں سمیت 15 شہری لقمہ اجل بن گئے ، واقعے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق ، شام میں روسی بمباری میں اب تک 200 بچوں سمیت ایک ہزار شہری اور امریکی بمباری میں 90 بچوں سمیت 322 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments