پرینیتی کو وزن کم کرنے پر ایوارڈ دیا گیا: رشی کپور


prinitiبولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور اداکاری کے علاوہ ٹوئٹر پر اپنی بے باک ٹوئیٹس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں، حال ہی وہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو وزن کم کرنے کے بعد ایوارڈ ملنے پر بھی تنقید کرتے نظر آئے۔گزشتہ سال منعقد ہونے والے سٹار ڈسٹ ایوارڈ میں پرینیتی چوپڑا کو ‘سٹائل آئیکون آف دی ائیر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا تاہم رشی کا ماننا ہے کہ انہیں یہ ایوارڈ صرف وزن کم کرنے پر دیا گیا۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق رشی کپور کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا ’مجھے یقین نہیں آتا کہ سٹار ڈسٹ ایوارڈ نے پرینیتی کو وزن کم کرنے پر ایوارڈ دیا۔ کیا مجھے وزن بڑھانے پر ایوارڈ دیا جائے گا‘۔
رشی نے ایوارڈ شو پر بھی تنقید کی اور کہا ’مجھے اب پاپولر ایوارڈ شوز پر یقین نہیں آتا، ان کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے، میں ان ایوارڈز کو اپنے دروازے کی چٹائی کی طرح رکھتا ہوں‘۔رشی کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر سب کو خوش کرنا ہے تو پھر ایوارڈ کا مطلب کیا ہوا؟ ان ایوارڈز نے فلم ایوارڈ کا حال برا کر دیا ہے‘۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال 8 جنوری کو منعقد ہونے والے سکرین ایوارڈز میں رشی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جس کے بعد اداکار نے ٹوئٹر پر سب کا شکریہ ادا کیا تھا۔لیکن پرینیتی کے حوالے سے دیا گیا ان کا حالیہ بیان اپنی ہی بات کے بالکل برعکس معلوم ہوتا ہے.


Comments

FB Login Required - comments