ترقی کے لیے ضروری ہے صوبائی حکومتیں عوامی مسائل پر توجہ دیں: صدر ممنون


\"mamnoonصدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی مو¿قف پر کوئی تبدیلی کئے بغیر عوامی امنگوں کے مطابق گلگت بلتستان کی انتظامی حیثیت کے تعین کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
ایوان صدر میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان، وزراء، قانون ساز اسمبلی کے ارکان، اور دیگر افراد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ صوبائی حکومتیں عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں اور لوگوں کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبے بنائے جائیں۔
صدر مملکت نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ غلط فہمی پھیلا رہے ہیں جس کے تحت اورنج لائن ٹرین منصوبے کو اکنامک کوریڈور کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جو غلط ہے، یہ منصوبہ پنجاب حکومت کا اپنا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اکنامک کوریڈور سے گلگت بلتستان کو بہت فائدہ ہو گا لہٰذا اس کی کامیابی کے لئے اس خطے کے عوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں