اہم سیکیورٹی اجلاس کی خبر شائع ہونا قومی سلامتی کے منافی ہے: کور کمانڈرز


\"head\"پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ پاک فوج کے تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرکانفرنس میں کورکمانڈرز اور پرنسل اسٹاف افسران نےشرکت کی۔ کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کی غلط معلومات کو عام کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیااور اس کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈان کے صحافی سیرل المیڈا نے 3 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کے حوالے سے خبر دی تھی کہ حکومت نے انتہائی محتاط اور غیر معمولی طور پر واضح طریقے سے عسکری قیادت کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ عالمی سطح پر تیزی سے پاکستان تنہا ہورہا ہے۔ بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اس خبر کی تین دفعہ تردید جاری کی نیز سیرل المیڈا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

کور کمانڈرکانفرنس میں ہندوستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے اس کو مقبوضہ کشمیر میں معصوم افراد کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا۔ کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی غیر ذمہ دارانہ مہم جوئی کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آرمی چیف نے اندرونی سلامتی کےلیے جاری کوشش کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے باعث پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کے نئے دور میں ڈھالنے کے مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں۔ کانفرنس کے شرکا نے ملک کے طول وعرض میں دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے کومبنگ اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چلنے والے آپریش کو جاری رکھنے اور دہشت گردی اوراس سے متعلق دیگر مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا پختہ عزم کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments