افغانستان بھی سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے: افغان سفیر


\"cpec-route-2\"اسلام آباد: افغانستان نے سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔

میڈیا کو انٹرویو دیتے ہے افغان سفیر عمر زخلیاوال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ایک زبردست پراجیکٹ ہے اور اس کی اہمیت پاکستان کی طرح افغانستان کے لئے بھی مسلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو پراجیکٹ بھی پاکستان کے لئے اچھا ہوگا وہ پورے خطے کے لئے بہتر ہوگا۔

عمر زخلیاوال نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا حصہ بن کر افغانستان بھی ترقی کے سفر میں آگے بڑھ سکتا ہے اور عشروں پر محیط جنگ کے نقصانات ختم کر سکتا ہے۔

اس سے قبل اپریل میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے ایک ملاقات میں  سعودی وزیر اقتصادی منصوبہ بندی انجینئر عادل الفقہیہ نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاکہ اس راہداری کو بحیرہ احمر اور افریقہ تک پھیلایا جا سکے۔ نیز ایران بھی اس منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر چکا ہے۔

1:b/2) CPEC\’ East/West expansion into Iran & Afghanistan/C Asia likely turn Pakistan into economic centre of South Asia.Pak 2 benefit….

— Jan Achakzai (@Jan_Achakzai) October 14, 2016

2/2) big times from great \”adjustment\” of China:low tech 2 high tech power house rolling lower end of industries 2 cheap labour zones of Pak

— Jan Achakzai (@Jan_Achakzai) October 14, 2016

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے جان اچکزئی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ افغانستان اور ایران کا سی پیک کا حصہ بننے سے افغانستان اور پاکستان جنوبی ایشیا کے تجارتی مرکز بن جائے گا اور چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کو بہت نفع ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments