متعدد خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ پر دراز دستی کا الزام لگا دیا


\"donald-trump-smiling\"مریکہ کی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار پر مزید دو خواتین نے جنسی ہراس کے الزامات عائد کیے ہیں۔ امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر عائد کیے جانے والے تازہ جنسی ہراس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات ان کی انتخابی مہم کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا \’ایسے جھوٹے الزامات عائد کرنے والے مٹھی بھر لوگوں کو ڈھونڈنا مشکل نہیں ہے۔‘ جنوبی کیرولینا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ الزامات جھوٹ ہیں اور ان کا مقصد شہرت، پیسہ یا سیاست ہے۔ رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کے مطابق \’ان الزامات کا مقصد بہت آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمارے مخالفین ہماری انتخابی مہم کو بند کرنا چاہتے ہیں۔‘

جنوبی کیرولینا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا \’یہ الزامات کسی دعوے، سچائی، منطق اور کسی گواہ کے بغیر عاید کیے گئے ہیں۔\’

واضح رہے کہ امریکہ کی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار پر مزید دو خواتین نے جنسی ہراس کے الزامات عائد کیے ہیں۔  ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراس کے الزامات ایسے وقت سامنے آنا شروع ہوئے ہیں جب گذشتہ ہفتے ایک ویڈیو افشا ہوئی تھی جس میں ٹرمپ کو عورتوں سے دراز دستی کے بارے میں فحش کلمات ادا کرتے سنا جا سکتا ہے

ان میں سے ایک خاتون سمر زغوژ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں انھیں جنسی ہراس کا نشانہ بنایا۔ 41 \"trump2\"سالہ سمر زغوژ نے لاس اینجلس میں ایک کانفرنس میں بتایا کہ ٹرمپ نے نوکری کے لیے بلایا تھا اور اس وقت انھیں جنسی ہراس کا نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا ہے کہ سال 2007 میں انھیں ٹرمپ نے بیورلی ہلز ہوٹل میں بلایا اور اس دوران انھیں ہونٹوں پر چوما اور اس کے بعد اپنے ساتھ صوفے پر بیٹھنے کا کہا۔

\’جب میں وہاں بیٹھی تو انھوں نے کندھے سے پکڑا اور جارحانہ انداز میں چومنا شروع کر دیا۔\’

ایک دوسری خاتون کرسٹین اینڈرسن نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ٹرمپ نے 1990 میں نیویارک کے ایک کلب میں ان سے دراز دستی کی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت وہ ہوٹل میں ویٹرس کے طور پر کام کر رہی تھیں اور وہ ماڈل بننا چاہتی تھیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراس کے الزامات ایسے وقت سامنے آنا شروع ہوئے ہیں جب گذشتہ ہفتے ایک ویڈیو افشا ہوئی تھی جس میں ٹرمپ کو عورتوں سے دراز دستی کے بارے میں فحش کلمات ادا کرتے سنا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو پر شدید تنقید کے بعد انھوں نے معافی مانگی تھی۔ تاہم کہا تھا کہ محض \’لاکر روم\’ میں کی جانے والی گفتگو تھی۔ دو مزید خواتین نے اخبار نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ ٹرمپ نے بغیر اجازت ان پر دست درازی کی اور انھیں چوما۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments