ڈاکٹر خلیق انجم انتقال کرگئے


\"khalique\"انتہا ئی افسوس اور دُکھ کے ساتھ یہ خبر آپ کو دی جارہی ہے کہ اردو کے ممتاز محقق،ماہر غالبیات اور انجمن ترقی اردو (ہند) کے سابق جنرل سکریٹری ڈاکٹر خلیق انجم اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آج صبح تقریباً 10.30 بجے انھوں نے آخری سانس لی۔ مرحوم 38 سال تک انجمن ترقی اردو(ہند) کی خدمت کرتے رہے ہیں اور اس وقت انجمن ترقی اردو (ہند) کے نائب صدر کی حیثیت سے وابستہ تھے۔ آپ کی تقریباً 80 کتابیں مختلف موضوعات پر شائع ہوچکی ہیں۔ جن میں قابل ذکر آثارالصّنادید، انتخاب خطوطِ غالب، متنی تنقید، غالب کا سفر کلکتہ اور ادبی معرکہ اور حسرت موہانی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

(بشکریہ: عقیل عباس جعفری)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments