کشمیر کا بہادر شہزادہ اور رحم دل شہزادی


\"yaseen\"کشمیر کا شہزادہ یاسین ملک اور شہزادی مشعال ایک ہی وادی کی الگ الگ دشاؤں میں لگی آگ میں جھلس رہے ہیں، شہزادہ آزادی کی آگ میں بے خوف وخطرکود پڑا ہے اور شہزادی اپنے پیا کی یاد میں جل رہی ہے۔

ارض کشمیر نے ایسی محبت پہلے کبھی نہ دیکھی۔

 شہزادہ ضد کا پکا، ہٹ دھرم ، خودسر اوراڑیل ہے، وہ خودکو سورما کہلانے والی فوج سے اکیلا ہی ٹکرا گیا اور ایسا نہیں کہ اس نے ہر محاذ پر جنگ نہ چھیڑی ہو، یہ اپنی دوست کہلانے والی سرحد پار دیس کی جنتا کو بھی نہیں مانتا، یہ سب طاقت وروں سے الجھ بیٹھا ہے، اس کا الگ ہی انداز ہے ، کہتا ہے کہ اسے تو کشمیر کی مکمل آزادی چاہیے، ہندوستان سے بھی اور پاکستان سے بھی

مشعال سے شہزادے کو ایک کانفرنس کے دوران محبت ہوئی، دونوں کی نگاہیں ملیں اور یکدم فیصلہ ہوگیا، وہ مسکرائے، آگے بڑھے اور جیون بھر کے لیے ایک ہوگئے\"yasin-malikh\"

منگنی طے پائی تو یاسین ملک جیل میں تھے، شادی کےکافی عرصے بعد اپنی دلہنیا کو پاکستان سے ہندوستان لے کر گئے تو ایک ہوٹل میں قیام کیا، ہوٹل والوں نے یاسین ملک اور مشعال کو سامان کی طرح باہر پھینک دیا کیونکہ وہ باغی تھے

مشعال ٹھہری ایک مصورہ اور وہ بھی ایسی تصویریں بنانے والی جن کو دیکھ کر سارے مولوی اور پنڈت مشعال کو آگ میں پھینک دینے کا حکم سنا دیں یعنی ایسی ہی باغی فطرت شہزادی کی ہے کہ جیسے شہزادے نے پائی ہے

خیر قصہ کچھ یوں ہے کہ شادی کے بعد وہ مشعال جو پھولوں ، خوش بوؤں اور رنگوں میں کھوئی رہتی تھی، یاسین ملک کا ہاتھ کیا تھاما، اس کے اندرکی جنگجو لڑکی بیدار ہو گئی۔

شادی کے بعد میاں بیوی محبت اور ایک دوسرے کی قربت کے متمنی ہوتے ہیں مگر یہاں تو عجب تماشہ ہوا، یہ تو آگ کے شرارے تھے جو ایک ہوکر آزادی کے نعرے کا بھڑکتا الاؤبن گئےاورجب جب جداہوئے شرارے بن کر لپکنے لگے

شہزادے اور شہزادی کی زندگی میں ایک اہم موڑآیا ہے، داستان سننے والوں کو خبر ہو کہ شہزادے نے کہا کہ آزادی دو ورنہ وہ بھوکا مرجائے گا، سورما کہلانے والے بھی اپنی نوع میں انوکھے ہیں، انہوں نے کہا کہ تو بھوکا نہیں بلکہ پیاسا بھی مرے گا اور کھانا پینا بند کر دیا، پانچ دن تک یہ سلسلہ جاری رہا، شہزادہ بھی اڑا رہا، سورما بھی جمے رہے اور پھر شہزادہ گرگیا

شہزادے کو غلط انجکشن لگادیا گیا، اس کی شریان پھٹ گئی، ایک بازوناکارہ ہو گیا، ابھی آئی سی یو میں داخل ہے اور ادھر یہ خبر جیسے ہی \"yasin-malik-wife6\"شہزادی تک پہنچی ، وہ بے ہوش ہوگئی

ادھر وہ ہوش میں نہیں، ادھر یہ ہوش کھوبیٹھی

اے کشمیر کے شہزادے

اے کشمیر کی شہزادی

جاگ جاؤ۔۔ داستان ابھی مکمل نہیں ہوئی


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments