کوئٹہ حملہ: کارروائی جاری، 2 حملہ آور ہلاک، ایک اہلکار شہید، 200 مغوی بازیاب


\"operation\"کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر کے ہوسٹل میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی جاری ہے اور ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 2 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایک اہلکار کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔ 200 سے زائد مغوی اہلکاروں کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں دہشت گردوں کا سریاب کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا اور ٹریننگ سینٹر کے اندر ہوسٹل میں موجود زیرتربیت پولیس اہل کاروں کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات تھی جنہیں کامیاب کارروائی کرکے بازیاب کروالیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں اب تک 2 دہشت گردوں کی ہلاکتکی اطلاعات ہیں۔ ہاسٹل میں تین دستی بم کے دھماکوں سمیت 5 دھماکے سنے گئے ہیں ۔

ذرائع کےمطابق اب تک 31 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ بازیاب کروائے گئے200 اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوج، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے ٹریننگ سینٹر کو گھیرے میں لے لیا ہوا ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کارروائی جاری ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی انٹیلی جینس اطلاع موجود تھی، تین چار دن پہلے ہائی الرٹ بھی کیا گیا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کو شہر میں موقع نہیں ملا تو انھوں نے مضافات میں کارروائی کی۔ صورت حال کی میں خود نگرانی کررہا ہوں ، دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments