پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈان ہڑتال


 

\"shuts-down-strike\"

پولیس ٹریننگ سینٹر کے بعد کوئٹہ سمیت ملک بھر میں فضا سوگوار ہے جبکہ بلوچستان کے دارالحکومت میں شٹر ڈاون ہڑتال رہا۔سڑکوں پرٹریفک کی معمول سے کم رہی۔تاجر تنظیموں اورسیاسی جماعتوں سمیت ہرطبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے ہڑتال کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا۔بلوچستان اسمبلی سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر لگے قومی پرچم سر نگوں رہیں۔ہڑتال کے باعث کوئٹہ شہر میں لیاقت بازار، قندھاری بازار اور جناح روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز بند رہیں ۔دوسری جانب سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے 22 کیڈٹس کی میتیں اسپیشل طیارے کے ذریعے ان کے آبائی علاقے تربت پہنچا دی گئیں ،اس موقع پرسیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ادھر سانحہ کوئٹہ کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments