بجلی پونے تین روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان


\"electricity\"

ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی پونے تین روپے سستی ہونے کا امکان ہے ۔ نیپرا بجلی سستی کرنے سے متعلق کل سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کرے گی۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کےذریعے فی یونٹ بجلی 2روپے76پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے ۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ستمبرکیلئے فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت 6روپے 43پیسے مقرر کی گئی تھی تاہم بجلی پیداوار کے حتمی اعدادوشمار آنے پر یہ 3روپے 67پیسے رہی۔

نیپرا کل درخواست کی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی ۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments