شریں مزاری پولیس پر برس پڑیں خود رکاوٹیں ہٹا کربنی گالہ چلی گئیں


\"sheren\"

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو بنی گالہ جانے سے پولیس نے روکا تو شیریںمزاری پولیس پر برس پڑیں، بحث و تکرار کے بعد پی ٹی آئی رہنما خود بیرئیر ہٹا کر راستہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں، پولیس کی بھاری نفری منہ ہی دیکھتی رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے بنی گالہ جانے والے راستے پر اس وقت دلچسپ صورت حل پیدا ہو گئی جب پولیس کی نفری نے تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو عمران خان کی رہائش گاہ جانے سے روک دیا۔ شیریں مزاری گاڑی روکنے پر شدیدبرہم ہو گئیں اور اہلکاروں پر برس پڑیں پھر گاڑی سے باہر نکل کر پولیس حکام کو کھری کھری سنا دیں،انہوں نے سوال اٹھجایا کہ وہ پارلیمنٹرین ہیں، انہیں آگے جانے سے کیوں روکاجا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ کہتے ہوئے بیرئیر ہٹا دیا کہ اگر کسی اہلکار نے انہیں ہاتھ لگایاتو حدود کا کیس بن جائے گا۔ یوں شیریںمزاری راستہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں اور پولیس اہلکار منہ ہی دیکھتے رہ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیراعلی شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کاکہنا تھا کہ حکومت جو کرنا چاہتی ہے کر لے تحریک انصاف کا احتجاج نہیں روک سکتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments