وزیرداخلہ کا گرفتار عارف علوی اور عمران اسماعیل کو فوری رہا کرنے کا حکم


\"arif-ilvi\"

 اسلام آباد: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عارف علوی اور عمران اسماعیل کو گرفتار کر لیا تاہم وزیرداخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کورہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما  عارف علوی اور عمران اسماعیل نے بنی گالہ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں جانے سے روک لیا جس پر دونوں رہنماؤں نے سڑک پر دھرنا دے دیا، بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے دوبارہ بنی گالہ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں رہنماؤں نے مزاحمت کی تو پولیس نے دونوں رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حکومتی کریک ڈاؤن کیخلاف کارکنوں کے ساتھ مل کر لڑوں گا

قبل ازیں پولیس نے تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کو بھی بنی گالہ جانے سے روک دیا تھا جس پر وہ اپنی گاڑی سے اتر کر بنی گالہ کے لئے روانہ ہو گئیں۔ شیریں مزاری کو پولیس نے گزشتہ روز بھی بنی گالہ جانے سے روک دیا گیا تھا جس پر وہ خود اپنی گاڑی سے اتریں اور رکاوٹیں ہٹٓا کر بنی گالہ کے لئے روانہ ہو گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: موقع گنوا دیا تو شرمساری کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، عمران خان

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد کو جام کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے دھرنے کو روکنے کے لئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو تعینات کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments