پاناما لیکس کیس؛ وزیراعظم نے جواب جمع نہیں کرایا


\"supreme-court-of-pakistan\"

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے پاناما لیکس سے متعلق جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت مانگ لی۔

پاناما لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کر رہا ہے۔ سماعت کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت وفاقی وزراء کی عدالت میں پیشی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاناما لیکس کے حوالے سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جب کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے یکم نومبر تک وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments