کپتان آج اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ یوم تشکر منا رہے ہیں، پریڈی گراؤنڈ میں پاور شو کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں


\"imran-khan\"

اسلام آباد کی پریڈی گراؤنڈ میں پاور شو کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، پنڈال سج گیا، کرسیاں لگا دی گئیں، جو کارکن پہلے سے بنی گالا کے باہر موجود تھے انہوں نے اب جلسہ گاہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ دیگر شہروں سے بھی کارکن قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
کپتان کے شارٹ نوٹس کے باعث تحریک انصاف جلسے کی بھرپور تیاریاں نہیں کرسکی، کچھ کھلاڑی مایوس بھی ہیں لیکن وہ اپنے کپتان کے فیصلے پرمتفق ہیں. جلسہ گاہ میں وہی پرانے رنگ دیکھے جارہے ہیں، بڑے بڑے سپیکروں پر بجنے والے پارٹی ترانے کارکنوں کا جوش بڑھا رہے ہیں.
جلسہ گاہ میں تحریک انصاف کے جھنڈوں کی بھرمار نظر آرہی ہے، سب کو بس عمران خان کا انتظار ہے، جلسے کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments