پاناما لیکس پرسماعت آج ہوگی، جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کرنے کا امکان


\"supreme-court\"

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آج پاناما لیکس پر سماعت ہوگی جب کہ مقدمے ميں  آج انكوائری كے لئے باقاعدہ جوڈيشل انكوائری كميشن قائم كرنے كا امكان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ آج پاناما لیکس کے معاملے پر سماعت کرے گا جب کہ پاناما لیکس کے درخواست گزاروں  عمران خان اور  سراج الحق كے علاوہ فريق مخالف وزير اعظم  كی طرف سے تاحال عدالت عظمٰی ميں ضابطہ كار اور تحريری معروضات جمع نہيں  كئے جاسكے ہيں۔

دوسری جانب ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پاناما ليكس كے  بارے مقدمے كی سماعت كے دوران عدالت عظمٰی ميں  خصوصی پاسز كے ذريعے داخلہ ہوگا تاہم وكيل اور فريقين اس پابندی سے مبرا ہوں گے ۔ اعلامیئے کے مطابق عدالت ميں  كيمرہ اور سيل فون  لے جانے پر  پابندی ہوگی ليكن كوريج كرنے والے صحافيوں  كو كارڈ كی شرط سے مستثنٰی ركھا گيا ہے۔عدالت كی كارروائی ديكھنے كے خواہشمند افراد كو خصوصی پاسز كے لئے ايس پی سپريم كورٹ سكيورٹی سے رابطہ كرنے كا كہا گيا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments