اب عدالت حساب لے گی، نوازشریف استعفیٰ نہ بھی دیں، درمیانی وکٹ اڑتی دیکھ رہا ہوں، اسی ماہ چھٹکارا مل جائے گا:عمران


\"sheikh-rasheed-imran-khan2\"

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے وزیر اعظم نواز شریف کی وکٹ درمیان سے اڑتی نظر آ رہی ہے کل سے آپ کا سپریم کورٹ میں احتساب ہو رہا ہے اللہ اندھیری رات ختم کرکے نئی صبح طلوع کرے میں نے خون خرابے سے بچنے کیلئے پرویز خٹک کا جلوس واپس بھجوایا تھا اس دن کا منتظر ہوں جب دونوں بھائی جیل میں ہوں گے تحریک انصاف نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی مولانا فضل الرحمٰن اور اسفند یار کی مانگ صرف میری وجہ سے ہے انہوں نے یہ بات بدھ کی شب پریڈ گرائونڈ میں یوم تشکر کے سلسلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سب سے پہلے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ 24 گھنٹے کے اندر یہ جلسہ منعقد کیا پرویز ختک ہیرو بن چکے ہیں میں انہیں پاکستان کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں شہرام ، ااسد قیصر ، شاہ فرمان کو جب دیکھا کہ آپ کے ساتھ وہ برتائو ہوا جو دشمن سے ہوتا ہے میں آپ کو عظیم پاکستانی سمجھتا ہوں اسی طرح قومیں آزاد اور عظیم بنتی ہیں ہمارے پیارے رسولﷺ نے عظیم قوم بنائی عدل انصاف قوم کو آزاد بناتی ہے ۔ مجھے دونوں گیدڑ بھائیوں پر غصہ آیا جو اپنی چوری اور کرپشن چھپانے کیلئے پاکستانیوں کو آپس میں لڑا رہے تھے نواز شریف آپ کو شرم نہیں آئی ہماری خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی گئی کیا کبھی تحریک انصاف نے انتشار کی سیاست کی ہے میاں پانامہ شریف اور ان کے چھوٹے بھائی ڈرامہ شریف نے ظلم کیا ایک بھائی معصوم منہ بنا لیتے ہیں اور دوسرے شوباز شریف نے پریس کانفرنس میں ڈرامہ کیا اور کہا کہ میرے پاس ٹائم نہیں میں بچوں کے پاس سکول جانا چاہتا ہوں میں ہسپتال جا رہا ہوں اس پر شہباز شریف شرم کریں ۔ نواز شریف میرے صوبے کا حق مار رہے ہیں جبکہ خوشید ڈبل شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں مسئلہ حل ہو گا پھر کہا عدلیہ سے حل ہوگا جب ہم عدلیہ میں گئے تو انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے پھر گئے ہیں مجھے سولو فلائٹ کہنے والے بتائیں کیا اس جلسے سے میں سولو فلائٹ نظر آرہا ہوںلاکھوں لوگ ساتھ ہیں ہمارے ساتھ شیخ رشید ہیں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے کہا کہ یہ دھرنے میں ہتھیار لے کر آرہے ہیں مجھے تو اب تک صرف ایک ہتھیار نظر آیا ہے جو شیخ رشید کا سگار ہے ۔ہمیں کہا گیا کہ لاک ڈائون کرنے آ رہے ہیں کوریا میں صدر کے خلاف احتجاج ہوا کوئی کنٹینر نہ تھا گوئٹے مالا میں احتجاج ہوا کہ ان کا صدر کرپٹ ہے پرامن احتجاج سب کا حق ہوتا ہے لیکن شریف برادران ڈنڈے مارتے ہیں ۔ مجھے خوشی ہوئی کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب اپنا کام نہیں کر رہا نیب سے پوچھا وہ بڑے لوگوں پر ہاتھ کیوں نہیں ،سپریم کورٹ نے پانامہ کیس سنا تو میں نے اللہ کا شکر ادا کیا ایک وزیر اعظم کا احتساب ہوگا ۔ زرداری اور نواز شریف چارٹر آف ڈیموکریسی کے نام پر مک مکا کئے ہوئے ہیں اس میں اپوزیشن ہی ختم ہوگئی جب اپوزیشن اور حکومت مل جائیں وہاں جمہوریت ختم ہو جاتی ہے پاکستان کی ساری تاریخ کا قرضہ چھ ہزار ارب تھا لیکن ان کے دور میں23 ہزار ارب روپیہ قرضہ ہوگیا انہوں نے چیئرمین نیب ، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا سربراہ مل کر چنا تاکہ مک مکا سے چلیں سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان کے ادارے کام نہیں کر رہے میں نے کہا کہ انصاف کے ادارے کام نہیں کر رہے وہ نواز شریف اور زرداری کو نہیں پکڑتے شہباز شریف نے تو زرداری کا پیسہ پیٹ پھاڑ کر نکالنے کا کہا لیکن کچھ نہ کیا آج زرداری باہر بیٹھے ہیں سندھ م،یں کرپشن ہو رہی ہے آج قوم جس طرح نکلی ہے اس عظیم قوم بنے گی جب ہم پیر ڈاکو پکڑ لیں گے تو یہ ملک تیزی سے ترقی کرے گا نوکریاں ملیں گی خوشحالی آئے گی لیکن پہلے کرپشن کا کینسر ختم کرنا ہوگا یہ اس وقت ختم ہوگا جب انصاف کے ادارے کام کریں گے چیئرمین نیب میں شرم ہے تو سپریم کورٹ کے بیان کے بعد وہ مستعفی ہو جاتے لیکن یہاں شرم کسی میں ہے ہی نہیں میں پوچھتا ہوں کہ کیا نواز شریف آپ کو استعفیٰ نہیں دینا چاہئے پنجاب کے صوبائی وزیر رانا مشہود نے کرپشن پر استعفیٰ دیا ،فوج کے خلاف بیان دینے پر مشاہد اللہ سے استعفیٰ مانگا گیا اب پرویز رشید سے استعفیٰ لیا گیا ہے نواز شریف آپ کا بھی تو یہی معاملہ ہے ۔ پانامہ شریف اور سرکس شریف نے آئندہ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مارا تو ہم تمہارے تھانوں کا گھیرائو کریں گے ۔ رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹائون میں قتل کرائے ان کے وفاقی وزیر کہہ رہے ہیں کہ رانا ثنا اللہ نے 17 قتل کرائے ہیں ن لیگ کا اپنا ایم پی اے رانا ثنا اللہ سے بچتا پھر رہا ہے وہ کہہ رہا ہے کہ اسے رنا ثنا اللہ قتل کرادے گا ایسا کسی جمہوری ملک میں نہیں ہوتا کہ ظالم کو پکڑنے والا کوئی نہ ہو عمران نے کہا کہ ادارے کام کر رہے ہوتے تو نواز شریف زرداری پکڑے جاتے انہوں نے کہا کہ اب عدالت نواز شریف سے حساب لے گی قبل ازیںعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا آپ سن کر حیران ہوں گے میں خود وکیل ہوں اور میرا اللہ وکیل ہے میرا چھوٹا سا کیس ہے میں عمران خان کا وکیل ہوں میں کل پریشان تھا سپریم کورٹ نہیں جانا چاہتا تھا کیونکہ مجھے پتہ ہے نواز شریف خریدنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے آج عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے ۔ پرویز خٹک کا جلوس آتا تو میں لال حویلی سے نکل کر ان کے استقبال کیلئے جاتا میری عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ عوام کیلئے نکلیں میرا دل تھا ہم لڑیں سید خورشید شاہ اپنے اس بیان پر چلو بھر پانی میں ڈوب مرو کہ عمران خان نے نواز شریف کو مضبوط کیا ڈبل شاہ خورشید شاہ کو عمران خان نے نہیں نواز شریف نے کہا تھا ڈبل شاہ سن لو تمہارا لیڈر آصف زرداری رحمٰن ملک کے ذریعے فوج سے بھیک مانگتا رہا لیکن بات نہ بنی میں جانتا ہوں ڈاکٹر عاصم کی رہائی کیسے ہوئی ہے ۔میں کوئی بات کردیتا ہوں تو سوشل میڈیا پر کارٹون چل جاتے ہیں میں آکہہ رہا ہوں کہ عمران خان آپ کو اندازہ نہیں اگر آپ گرفتار ہوتے تو ملک میں خانہ جنگی ہوجاتی ۔ انہوںنے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ پر بھی کڑی تنقید کی موجودہ حکمرانوں کی سیاست سے ملک کو خطرہ ہے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا میں خیبرپی کے کے شیر پرویز خٹک کو شاباش دیتا ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں2 نومبر کے پروگرام کی تیاری کیلئے کے پی کے گیا تو میں نے پشاور میں شاہ فرمان ، ترکئی سے کہا کہ اس کی حفاظت آپ نے کرنی ہے جو آپ نے کرکے دکھا دی ہے یہ نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے جب تحریک میں خون اور مائوں ، بہنوں کے آنسو شامل ہو جاتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد دیکھ کر بتائیں کہاں ہے اسلحہ ہمارے پاس تو صرف جذبہ ہے۔ عمران خان کی سیاست نے نواز شریف کو رائیونڈ میں بھی تنہا کردیا ہے انشااللہ فتح ہماری ہوگی ۔خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سٹیج پر پہنچے تو کارکنوں نے ان کا شاوالہانہ استقبال کیا جنہیں شاہ محمود قریشی نے پنڈال کا دولہا قرار دیا اس موقع پر اپنے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے کونسا تیر مارا ہے ہم نے تو بہت کچھ کرنا تھا ہم کفن اپنے ساتھ لائے تھے میں نے کہا تھا کہ اگر مجھے قتل کیا جائے تو میری نعش بنی گالہ جائے گی انہوں نے میرے صوبے کا راستہ کیسے روکا ہم کشتیاں جلا کر آئے تھے میرے ساتھ میری کابینہ ، میرے کارکن تھے میں نے صرف انہیں راستہ دکھایا کاش کچھ وقت ملتا تو بتا دیتا کہ پرویز خٹک کس مٹی سے بنا ہے ۔ ہمارے سامنے ہمارے پٹھان بھائی ایف سی والے کھڑے کردئے پھر ان کی تنخواہ بڑہا دی ایف سی والوں پر مجھے شرم آئی ہے انہیں ہتھیار ڈال دینے چاہئیں تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کیسے ہیں آپ اکیلے آئیں نہیں روکیں گے میں نے انہیں جواب دیا کہ کاش وہ دن آئے تم بھی اسی طرح سے گذرو اور میں تمہارتا تماشہ دیکھو مہتاب عباسی نے مجھے جیل ڈالا جب وہ جیل میں گئے تو میں نے انہیں دو مرغے بھیجے اور پوچھا کیا حال ہے انہوں نے کہا کہ میں نے پنجاب پر حملہ کیا ہے پنجابی میرے بھائی ہیں پنجاب میرا دوست ہے میری تو شادی ہی پنجاب میں ہوئی ہے میں پنجاب میں رہتا ہوں میں چوہدری نثار سے پوچھتا ہوں کہ تمہارا تو کوئی دوست ہی نہیں ہے یہ کہا گیا کہ کے پی کے میں گورنر راج لگ رہا ہے میں نے کہا کہ مجھے کیا فرق پڑتا ہے مجھے تو وزیر اعلیٰ عمران خان نے بنایا ہے ۔ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں کارکنوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں مجھے صرف ایک نعرہ اچھا لگا کون بچائے گا پاکستان عمران خان سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ میں پریوز خٹک کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ محمود الرشید نے کہا کہ کپتان کے کھلاڑی شکاری بن گئے ہیںاور عمران نے کہا، شیخ رشید سیمی فائنل کے مین آف دی میچ ہیں ،جبکہ دھرنے میں مین آف دی میچ پرویز خٹک ہیں ۔ مراد سعید ایم این اے نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم جیل جائے گا۔جلسے کا اختتام قومی ترانہ پر ہوا عمران خان، شیخ رشید احمد، جہانگیر ترین ، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، چوہدری سرور، شاہ فرمان بھی ان کے اطراف کھڑے تھے۔ٹی وی کے مطابق عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس چلنے پر نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہئے۔آصف زرداری اور ڈبل شاہ دونوں کو ڈر ہے کہ نواز شریف کے بعد ان کی باری آئے گی۔مجھے خوشی ہوئی کہ سپریم کورٹ کے ججز نے کہا کہ پانامہ کی وجہ سے ملک میں کام رک گیا جلد اس کا فیصلہ کریں گے۔ نیب کو بلایا اور کہا کہ پاکستان کے ادارے کام نہیں کر رہے۔این این آئی کے مطابق عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف استعفیٰ نہ بھی دیں مجھے آپ کی سینٹر کی وکٹ اڑتی ہوئی نظر آرہی ہے ٗ سپریم کورٹ کے ججز نے کہہ دیا ہے پانا لیکس کی وجہ سے ملک میں کام رک گیا ہے جلدی فیصلہ کریں گے ٗانشاء اللہ نومبر میں شریف برادران کی اندھیری رات سے چھٹکارامل جائیگا ٗ جب تک ملک کے دارے مضبوط اور ٹھیک نہیں ہوتے تب تک ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ٗآصف علی زر داری اور ڈبل شاہ نواز شریف کے ساتھ اندر ملے ہوئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments