اشتہاری سلوگن: ٹک دھنا دھن ٹک


\"mubashir

میں نے 2002 میں سات آٹھ مہینے ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کیا تھا۔ وہ میری زندگی کے دلچسپ ترین لمحات تھے۔ اس وقت اس ایجنسی کا نام آر لنٹس تھا۔ لنٹس ایک عالمگیر ایجنسی تھی اور ’’آر‘‘ رؤف کا مخفف تھا۔ رؤف صاحب پاکستان میں اس کے مالک تھے۔ لنٹس کا دوسرے گروپس سے مرجر ہونے کے بعد نام بدل گیا۔ پاکستان میں اب اس کا نام لو اینڈ رؤف ہے۔

جسارت کے کالم نگار عباس عالم مجھے وہاں لے گئے تھے جو اس وقت اس ایجنسی میں کونسیپٹ رائٹر تھے۔ وہ اب ترقی کرکے کری ایٹو ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔ مجھے وہاں ندیم فاروق پراچہ کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ تب بھی جانی پہچانی شخصیت تھے لیکن اب سوشل میڈیا نے ان کے مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔

میں بچپن سے نئی نئی کہانیاں گھڑرہا تھا۔ کئی سالوں سے رسالوں میں مضامین اور اخبار میں خبریں بھی لکھ رہا تھا۔ عباس صاحب نے جب مجھے بتایا کہ اشتہارات کے لیے کاپی لکھنی ہوگی تو میں فوراً تیار ہوگیا۔ مجھے بتایا گیا کہ ایڈ ایجنسی کے کلائنٹس کو مطمئن کرنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔ دنیا بھر میں ایک اشتہار کے کونسیپٹ کی منظوری کے لیے اوسطاً سترہ آئیڈیاز دینا پڑتے ہیں۔ پاکستان میں اتنی بری صورتحال نہیں۔ مجھے کبھی چار پانچ سے زیادہ کونسیپٹ نہیں دینا پڑے۔

کبھی کبھی لوگ پوچھتے ہیں کہ میں روزانہ سو لفظوں کی ایک کہانی کیسے لکھ لیتا ہوں۔ ایک کہانی لکھنا، چار پانچ اشتہاروں کے آئیڈیاز دینے کی نسبت آسان کام ہے۔

ایڈ ایجنسی میں سب سے مزے کا کام سلوگن بنانا ہوتا تھا۔ سلوگن یا ٹیگ لائن تخلیق کرنا مجھے اس لیے دلچسپ لگا کہ یہ اخبار میں شہ سرخی نکالنے جیسا کام تھا۔ مجھے اب اپنا کیا ہوا بیشتر کام یاد نہیں لیکن ٹک بسکٹس کی ایک لائن ان دنوں مقبول ہوئی تھی، ٹک دھنادھن ٹک۔

یہ سب میں اس لیے بتارہا ہوں کہ کل میرے ہاتھ ایک کتاب لگی ہے جس کا نام ’’دی ہینڈبک آف سلوگنز‘‘ ہے۔ لیونل سالم نے اس کتاب میں اشہار بازی کی دنیا کے ڈھائی ہزار نعرے جمع کردیے ہیں۔

اس کے ساتھ میں نے دو کتابیں اور خریدیں۔ ایک کا نام ’’ہنڈرڈ ویز ٹو کری ایٹ اے گریٹ ایڈ‘‘ اور دوسری ’’ہنڈرڈ آئیڈیاز دیٹ چینجڈ ایڈورٹائزنگ‘‘ ہے۔ یہاں بھی سو کے ہندسے نے میرا پیچھا نہیں چھوڑا۔

تیرہ سال ہوگئے لیکن میں ایڈورٹائزنگ سے متعلق کتابیں خریدے جارہا ہوں۔ ٹی وی سے واپس ایڈ ایجنسی میں جانا شاید ممکن نہیں لیکن میں اس تخلیقی دنیا سے دور کا رشتہ ضرور برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

ہینڈ بک آف سلوگنز سے رینڈملی منتخب کیے گئے تیس سلوگنز سے آپ بھی لطف اٹھائیں۔


Virgin Atlantic Airline: Love at First Flight
Pirelli Formula 1: Let’s Dance
Vodafone: How are you?
Dell: Easy as Dell
Beyonce Perfume: Catch the Fever
Max Factor: The make-up of make-up artists
Maybelline: Maybe She’s born with it. Maybe it’s Maybelline
LG: Life’s Good
Toshiba: In touch with tomorrow
Heineken (Beer): Open you world
Savanna (Wine): It’s dry. But you can drink it
Allen Edmonds (Footwear): For all walks of life
Metlife Insurance: Have you met life today?
Damiani Jewellery: A girl’s best friend
Timex: One more time
US Postal Service: We deliver
The Spectator: Champagne for the brain
The Wall Street Journal: Every journey needs a journal
Yesterday TV: Where the past is always present
Citibank: The Citi never sleeps
Zenith Bank: In your best interest
BP: Beyond Petroleum
Olympus Camera: Focus on life
FC Barcelona: More than a club
Bulgaria (Tourism): Magic lives here
Egypt (Tourism): Where it all begins
Spain (Tourism): Lost at last!
Sony PlayStation: Your turn
Hotels.com: Wake up happy
Casablanca Bridal: Celebrate Forever

مبشر علی زیدی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مبشر علی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

mubashar-zaidi has 194 posts and counting.See all posts by mubashar-zaidi

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments