وزیراعظم کابینہ کو بائی پاس نہیں کر سکتے ، نظر ثانی اپیل خارج


\"supreme-court\"

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے کابینہ کو بائی پاس کرنے سے روکنے کے حکم کیخلاف نظرثانی اپیل خارج کر دی.جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ آئین میں وزیراعظم کی سولو فلائیٹ کی گنجائش نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعظم کے کابینہ کو بائی پاس کرنے سے روکنے کے حکم کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں وزیراعظم کی سولو فلائیٹ کی گنجائش نہیں . ٹیکس استثنٰی اور لیوی وفاقی حکومت کا اختیار ہے .آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ وزیراعظم یا کوئی وزیر و مشیر تنہا وفاقی حکومت ہیں. رولز کبھی بھی آئین سے بالاتر نہیں ہو سکتے۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ ہر وفاقی وزیر وفاقی حکومت کہلائے گا . حکومتی امور کے لئے مضبوط وزیراعظم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کابینہ کی منظوری کے بغیر جو چاہے کر سکتا ہے؟ وزیراعظم کابینہ کو بائی پاس نہیں کر سکتے.سپریم کورٹ نے حکومت کی نظرثانی اپیل خارج کر دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments