سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا


\"faisal-raza-abdi\"

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی جب کہ اس دوران انہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments