انسداد دہشت گردی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹ منتقل


\"court\"

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کراچی سے انسداد دہشت گردی کی 8 عدالتوں میں زیر سماعت 849 مقدمات سیشن کورٹ منتقل کردیئے گئے ہیں، منتقل کئے گئے مقدمات پولیس مقابلہ، اقدام قتل، غیرقانونی اسلحہ اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت قائم تھے۔

سب سے زیادہ مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 9 سے منتقل کئے گئے ہیں جن کی تعداد 161 ہے جب کہ کورٹ نمبر 1 سے 61 مقدمات سیشن کورٹ منتقل کئے گئے۔ مقدمات کی منتقلی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کو بھی پیش کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments