کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن، داخلی و خارجی راستے سیل


\"karachi-operation\"

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اوررینجرزناگن چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں بھی سرچ سرچ آپریشن کررہی ہے، آپریشن کے نتیجے میں 3 افراد کو بھی زیر حراست لیا گیا جب کہ کارروائی میں ایک رپیٹر اوردو پستول بھی برآمد کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب دو افراد کے قتل کے الزام میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو رضویہ سوسائٹی میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا جب کہ گزشتہ روز مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ یوسف مرزا کو بھی رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 50 سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا۔

مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے علامہ یوسف مرزا اور فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جب کہ اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصل رضا عابدی ان کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث ہے، ان کی رہائی کے لئے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments