پی آئی اے کیلئے لازمی سروس ایکٹ کی منظوری


\"piA\"وزیراعظم نے پی آئی اے کیلئے لازمی سروس ایکٹ کی منظوری دے دی جس کے ساتھ ہی قومی ایئر لائن کی تمام یونینز بھی تحلیل ہو گئیں۔ وزیراعظم کی جانب سے ایوی ایشن ڈویژن کی منظور کردہ سمری کے مطابق اب پی آئی اے کا کوئی بھی ورکر مظاہرہ یا ہڑتال نہیں کر سکے گا جو ایسا کرے گا نوکری سے ہاتھ دھوئے گا اور جیل بھی جائے گا۔ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لازمی سروس ایکٹ کی منظوری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماو¿ں نے کہا کہ منگل صبح سات بجے سے فضائی آپریشن معطل کرنے کی ڈیڈ لائن برقرار ہے۔ حکومت لاٹھیاں برسانا چاہتی ہے تو بھی تیار ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ احتجاج قانونی حق ہے تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھی تیار ہیں۔ اگلا لائحہ عمل نوٹی فکیشن پڑھنے کے بعد ہی بنائیں گے۔ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین نے مختلف شہروں میں چھٹے روز بھی دفاتر کی تالہ بندی کی۔ مظاہرے بھی کئے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments