بچوں کو سکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کو شکست دیں گے: وزیراعظم


\"nawazوزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور انتہا پسندی کے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر اور وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سمیت ملک میں امن و امان کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سانحہ چارسدہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جب کہ شرکاءکو دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے کے شواہد بھی دکھائے گئے۔ اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے شرکاءکو بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیاں قابل ستائش ہیں، ملک میں دہشت گردوں مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور بچوں کو سکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کو شکست دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور انتہا پسندی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments