کراچی:منگھوپیر اور پاک کالونی میں پولیس مقابلہ،2ملزمان مارے گئے


\"police\"

کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری،منگھوپیر اور پاک کالونی میں دہشتگرد سمیت دو ملزمان مارے گئے.نیوکراچی اور سرسید سے دو ملزمان زخمی حالت میں جبکہ یاسین آباد سے سٹے باز پکڑا گیا۔ منگھوپیرغازی گوٹھ میں پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا جوہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ پاک کالونی میں بھی پولیس نے مقابلے کے بعد بھی ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جوہسپتال جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت انور ہادی کے نام سے ہوئی۔ ملزم منشیات فروش گروہ کا سرغنہ تھا۔نیوکراچی اور سرسید کے علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب عزیز آباد پولیس نے یاسین آباد میں کارروائی کرکے سٹے باز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے سٹے کی پرچیاں اور نقدی برآمد ہوئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments