شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا139واں یوم ولادت کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا


\"iqbal2\"

اسلام آباد: شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا139واں یوم ولادت 9نومبربدھ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس روز عام تعطیل ہو گی۔ اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں منعقدہ تقریبات میں مقررین شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کریں گے .اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ قومی و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ ملت اسلامیہ کو ” لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری “ جیسی آفاقی فکر دینے والے بیسویں صدی کے عظیم صوفی شاعر ،قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیت ڈاکٹر سر علامہ اقبال9نومبر 1877ءکوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔علامہ اقبال جدید دور کے صوفی شاعر تھے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ میں انقلابی روح بیدار کی ان کی شاعری میں تصوف اور احیائے اسلام کا رنگ نمایا ں تھا۔سر علامہ اقبال کی شاعری کی کتب کی انگریزی،جرمن،روسی،فرانسیسی،چینی،جاپانی اور دیگر زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں آپ کو عظیم مفکر تسلیم کیا جاتا ہے۔سر علامہ محمد اقبال کا بطور سیاستدان عظیم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے یہ نظریہ بعد میںپاکستان کے قیام کی بنیاد بنا ۔سر ڈاکٹر علامہ اقبال نے قیام پاکستان کو آنکھوں سے نہیں دیکھا وہ پاکستان کی آزادی سے قبل 21اپریل 1938ءکو انتقال کر گئے تھے لیکن قیام پاکستان میں ان کے عظیم کارناموں کے اعتراف میںانہیں قومی شاعر کا درجہ دیاگیا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments