کیپٹن محمد سرور شہید کا 106واں یوم پیدائش 10نومبر کو منایا جائے گا


\"captian-m-server\"

اسلام آباد: پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید کا 106واں یوم پیدائش 10نومبرجمعرات کو منایا جائے گا .اس سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا. جن میں کیپٹن سرور شہید کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا.وہ پاک فوج کے وہ شہید تھے جنہیں بعد از شہادت پاکستان کا پہلا نشان حیدر عطاءکیا گیا ۔کیپٹن سرور شہید 10نومبر1910ءکو راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں پیدا ہوئے انہوں نے27جولائی 1948ءکوآزاد کشمیر کے محاذ پرمادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیاوہ پاک فوج کے وہ ہیرو تھے جنہیں بعداز شہادت پہلا نشان حیدر عطاءکیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments