پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، عمران خان


\"imran-khan\"

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے تحریك انصاف سپریم كورٹ پر اعتماد ركھتی ہے اور پاناما لیکس پر اعلیٰ عدلیہ كی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے كو خوش آمدید كہا جائے گا۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی كی میڈیا اسٹریٹجی كمیٹی كے اجلاس كی صدارت كرتے ہوئے كہا كہ مسلم لیگ (ن) كے حكومتی اراكین آئے روز پریس كانفرنسوں میں سپریم كورٹ كو پاناما لیكس كی كارروائی میں گمراہ كرنے كی كوشش كررہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں كو كہا كہ مسلم لیگ (ن) كے اراكین كے بیانات كا ہر نظر سے جائزہ لیا جائے، پاناما لیكس كی سپریم كورٹ میں سماعت كے دوران تحریك انصاف كے قانونی ماہرین اپنی تیاریاں بدستور جاری ركھیں اور زیادہ سے زیادہ ثبوت اكٹھے كیے جائیں، مسلم لیگ (ن) كو سپریم كورٹ سے بھاگنے نہ دیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریك انصاف سپریم كورٹ پر اعتماد ركھتی ہے اوراعلیٰ عدلیہ كی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے كو خوش آمدید كہا جائے گا۔

قبل ازیں عمران خان کا بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ كمیشن كے منتخب سربراہ ریٹائرڈ جسٹس عامر رضا كے (ن) لیگ سے انتہائی قریبی روابط ہیں وہ نگران وزیراعلیٰ كے لیے (ن) لیگ كی طرف سے امیدوار بھی تھے ان كی طرف سے آزاداور مؤثر انكوائری ہونا ایك جواب طلب امر ہے۔ انہوں نے کہا یہ ایك تاریخ ہے كہ ریٹائرڈ ججوں كی سربراہی میں بننے والے كمیشنوں كی رپورٹ ہمیشہ سرد خانوں كی نذر ہوئی اس لیے مجرم كو بروقت كٹہرے میں لانے كے لیے اعلیٰ عدلیہ كے حاضر سروس جج كی سربراہی میں انكوائری ہونی چاہیے۔

عمران خان نے كہا كہ وزیرداخلہ نے دعویٰ كیا تھا كہ وہ جانتے ہیں اس كے پیچھے كون ہے اور كس نے یہ كروایا ہے تو پھر كمیشن كی ضرورت باقی نہیں رہتی وہ متعلقہ قانون كے تحت ان كی نشاندہی كركے معاملے كو انجام تك پہنچائیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments