امریکا کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، ہلیری کلنٹن


\"CEDAR

نیویارک: مریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی شکست خوردہ امیدوار ہیلری کلنٹن نے الیکشن کے نتائج تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

نیویارک میں اپنے کارکنان اور انتخابی رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے نومنتخب صدرکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن ہارنے پر افسوس ہے ہم نے سخت محنت کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے تاہم اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونا ہی بڑی بات ہے اور اب امریکا کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نے ثابت کیا کہ امریکی عوام ہمارے تصور سے زیادہ  اندرونی طور پر بہت منقسم ہیں، ہم امریکی قوم کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے، جانتی ہوں کہ میری طرح اور بہت سے لوگ بھی شکست پر دکھی ہیں لیکن ہماری انتخابی مہم کسی ایک شخص کے لئے نہیں بلکہ مستقبل کے لئے ہے۔

اپنے خطاب کے دوران ہیلری کلنٹن آبدیدہ ہوگئیں لیکن انہوں نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  ہمیں امریکی اقدار کی حفاظت کرنا ہوگی، ہماری جمہوری اقدار پر امن طور پر اقتدار کی منتقلی کی حمایت کرتی ہے، امریکا کے لئے خدمات پراوباما اورمشل اوباما کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ تمام امریکیوں کے لئے کامیاب صدر ثابت ہوں گے اور ہمیں انہیں کھلے دماغ کے ساتھ لیڈر بننے کا موقع دینا چاہیئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments