پاکستان سمیت دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں کریش‘ امریکی ڈالر‘ خام تیل سستا‘ سونا مہنگا


\"gold\"

کراچی + واشنگٹن + ٹوکیو (مارکیٹ رپورٹر + ایجنسیاں) امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندے کا رجحان رہا۔ سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے۔ امریکی ڈالر اور خام تیل سستا اور سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز شدید مندی کے بعد کاروبار میں استحکام رہا۔ 100 انڈیکس 89.72 پوائنٹس اضافہ پر 42113.91 کی بالائی حد عبور ہوکر42203.63 پر بند رہی۔ اس کے باوجود سرمایہ کاری مالیت میں 12 ارب 40کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ ابتدائی اوقات میں سیاسی حالات میں غیریقینی کی شدید کیفیت‘ 100 انڈیکس 848.51 پوائنٹس کمی پر 41335.12 کی نچلی سطح پر تجاوز کرچکا تھا۔ بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں سرمایہ کاروں نے سیمنٹ‘ گیس ‘ آٹوموبائل سیکٹر سمیت بیشتر حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اپنے سرمایہ کے حصول میں سرگرم رہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 89.72 پوائنٹس اضافہ پر 42203.63 کی حد پر بند رہا۔ متعدد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بھی گر گئیں۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق ہانگ کانگ، لندن، یورپی یونین کے بازار حصص بھی خسارے میں رہے۔ انتخابی عمل کے دوران مسلسل اتار چڑھاﺅ رہا۔ آئی این پی کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی خبریں سامنے آتے ہی ڈالر کی قیمت گر گئی ، پاکستان سمیت دنیا بھر کی سٹاکس مارکیٹس، کرنسی ریٹ اور سونے کی قیمتوں میں غیر یقینی کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔ امریکہ کی اپنی وال سٹریٹ سٹاکس میں نیسڈیک انڈیکس 0.1 فیصد گر گیا۔ اسی طرح میکسیکو‘ ممبئی، ٹوکیو، شنگھائی اور سڈنی اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج نے حصص بازاروں کے علاوہ کرنسی مارکیٹس کو بھی متاثر کیا اور ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 2.30 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد یورو کی قیمت 116.70 سے بڑھ کر 119روپے پر آگئی، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور برطانوی پاونڈ 131.80 سے بڑھ کر 132.80 روپے پر آگیا جب کہ جاپانی ین 4 فیصد مہنگا ہوکر 1.03 روپے پر آگیا۔امریکی انتخابات نے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو بھی متاثر کیا جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 51 ڈالر مہنگا ہوگیا جب کہ ایشیائی سیشن میں لائٹ سوئیٹ کی قیمت میں ایک ڈالر 66 سینٹ کی کمی کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 43 ڈالر 32 سینٹ ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر میں 10 پیسے کی کمی آئی۔
سٹاک مارکیٹیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments