مقبوضہ کشمیر : ایک اور نوجوان شہید‘ یاسین ملک دوبارہ گرفتار‘ کشمیریوں کا آزادی مارچ‘ یوم استقلال منایا جائیگا


\"yaseen-malik\"

سرینگر (اے این این+کے پی آئی+اے پی پی+ کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہاد ت کے بعد مسلسل 126 ویں روز بھی حالات معمول پر نہ آسکے، بارہمولہ میں ایک اور نوجوان کو تلاشی کی ایک کارروائی میں شہید کر دیا۔ کرفیو میں مزید سختی کردی گئی ¾ بھارتی فورسز نے حریت کانفرنس کی احتجاجی کال پر قدغن لگاتے ہوئے سری نگر کے داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تاروں سے سیل کردیا ¾ لوگ گھروں میں محصور ¾ پٹن اور سوپور میں پرامن مظاہرین پر ایک بار پھر شیلنگ اور لاٹھی چارج ¾ایک درجن سے زائد کشمیری زخمی ¾ پائین شہر اور بانڈی پورہ میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے بھارتی فوج پر پتھراﺅ ¾ 5 اہلکار زخمی ہوگئے ۔ کشمیریوں نے آزادی مارچ کیا۔ آج یوم استقلال منایا جائے گا۔ مجاہدین کی فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق فورسز اور پولیس نے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو اور بندشیں عائد کیں۔ پلوامہ کے لیتر،شوپیاں میں حرمین اور گاندربل میں گنڈ کے علاقوں میں بندشوں کے باوجود لوگوں نے آزادی مارچ کیا جبکہ فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں پیلٹ بندوق اور آنسو گیس گولوں کا استعمال کیا گیا۔دن بھر جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران15افراد زخمی ہوئے۔ ادھر پائین شہراور بانڈی پورہ کے کئی علاقوں میں بھی سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے۔حریت کانفرنس کی جانب سے ہڑتال کال پر شہر سرینگر میں تمام دکانیں ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز ،تعلیمی ادارے مکمل طور بند رہے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کا جھٹکا دینے والے ہتھیار ”لارڈ“ کی منظوری پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔ یہ ہتھیار مظاہرین کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ حریت رہنما¶ں علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جموں و کشمیر بنک کو قومی اور ملی ادارہ قرار دیتے ہوئے بنک حکام سے کہا ہے موجودہ حالات میں بنک نادہندگان کے خلاف کارروائی روک دی جائے۔ آتشزدگی کے مختلف واقعات میں 6 رہائشی مکانات اور 8 دکانیں خاکستر ہو گئی ہیں۔ ریاستی انتظامیہ نے بانڈی پورہ کے کمسن طالب علم تجمل رسول کو سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جیل منتقل کردیا۔ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانڈی پورہ سے جواب طلب کر لیا۔ کمسن بچے کو فوری سویٹ ہوم منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ یٰسین ملک کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی محکمہ تعلیم نے بندوق کے سائے تلے امتحانات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحانات کے لئے منتخب بیشتر سکولوں کی عمارتیں ڈھائی ماہ سے بھارتی فورسز کے زیر قبضہ ہیں۔ دریں اثنا کشمیری رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ریاست اور بیرون ریاست جیلوں میں محبوسین کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برتے جانے والے ناروا سلوک کو بین الاقوامی چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کے پی آئی کے مطابق قاضی گنڈ کے بی ٹیک طالب علم اور اس کے ساتھی پر انتہاپسند ہندو¶ں نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا اور دلی پولیس نے رپور ٹ درج کر نے سے بھی انکار کر دیا۔ نوئڈا میں اڑان سکیم کے تحت تربیت حاصل کرنے والے بی ٹیک طالب علم ملک توقیر ریاض پارٹ ٹائم جاب کر رہا ہے اور جب وہ اپنا کام فارغ کرنے کے بعد نئی دہلی کی طرف لوٹ رہا تھا کہ انتہاپسند ہندو¶ں نے اس پر حملہ کیا جس کی وجہ سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
کشمیر / مظاہرے

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments