میو ہسپتال انتظامیہ نے احتجاج کرنے والی مزید 33نرسوں کو فارغ کر دیا


\"doctor-dharna\"

لاہور:میو ہسپتال انتظامیہ نے احتجاجی نرسوں کو فارغ کرنے کی منظوری حاصل کر لی ۔ ذرائع کے مطابق میو ہسپتال انتظامیہ ہڑتالیوں کے خلاف ان ایکشن ، مزید 33نرسوں کو فارغ کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ سے منظوری لے لی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس میو ہسپتال نے احتجاج کرنے والی 33نرسوں کے نام سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کیے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس میو ہسپتال کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر سیکرٹری ہیلتھ نے منظوری بھی دیدی ہے اور اب ان نرسوں کو کام سے بھی روک دیا گیا ہے.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments