انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی


\"waseem

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی.

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس میں دائر درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے میئر کراچی کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور سانحہ 12 مئی سمیت 39 مقدمات درج ہیں جن میں سے 38 میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے جب کہ ایک مقدمہ اب بھی ان کی رہائی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments