متنازعہ خبر کا معاملہ دبانے نہیں دینگے‘ کرپشن کے آقاﺅں کو انجام تک پہنچاﺅں گا : عمران


\"imran-khan\"

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میڈیا والی باتیں عدالت میں نہیں کہتی، نواز لیگ میڈیا میں جھوٹ بولتی ہے اور عدالت سے وقت مانگتی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پانامہ لیکس کی 15 نومبر کی سماعت کیلئے تیاری اور متنازعہ خبر سے متعلق کمیٹی پر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ عمران کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آف شور کمپنیوں کی ملکیت پر اپنے مو¿قف سے پھر گئی، اس سے ان کی حواس باختگی ظاہر ہے۔ جان چھڑوانے کیلئے عدالت سے وقت مانگا جاتا ہے۔ متنازعہ خبر کے سکینڈل میں شریف خاندان کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، معاملہ دبانے نہیں دیں گے۔ عمران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حواریوں کے پاس ان کی لوٹ مار کے دفاع میں مزید کہنے کیلئے کچھ نہیں۔ علاوہ ازیں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر اور جنگ بندی لکیر پر بھارتی توپخانے کی شرانگیزیوں کی شدید مذمت کی گئی اور حریت قائدین کی فوری رہائی کا بھرپور مطالبہ کیا گیا۔ دریں اثناءعمران خان سے بابر عوام نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں پانامہ لیکس کیس کے قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران نے کہا کہ شریف فیملی پانامہ لیکس کے معاملے میں دھنستی چلی جارہی ہے۔ کرپشن کے آقاﺅں کو انجام تک پہنچا کر چھوڑوں گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ کرپشن کے اعتراف کے بعد کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، قوم انصاف کے علاوہ کسی چیز کی طلبگار نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments