اردگان کا خطاب‘ تحریک انصاف مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی: عمران


\"news-1478992558-1752\"

اسلام آباد (ایجنسیاں) تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وضاحت پیش کریں گے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت ،پانامہ لیکس کیس، تنازعہ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کا کوئی رکن شرکت نہیں کریگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نوازشریف اور سپیکر ایاز صادق متنازع ہیں، انکے ہوتے ہوئے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ عمران نے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ ترک سفارتخانے سے رابطہ کریں اور ترکی کے سفیر سے طیب اردگان ملاقات کیلئے وقت مانگا جائے۔ عمران ترک صدر کو یہ باور کرائیں گے کہ ہمارا احتجاج کرپشن کیخلاف ہے۔ واضح رہے ترک صدر 17 نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔ کمشن کے ذریعے تنازعہ کو دبانے کی کوشش کی شدید مذمت کی گئی۔ عمران خان نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حالیہ بیان کو خفگی چھپانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ دکانیں کھلوانے و بند کرانے کی بجائے ملک سے وفاداری نبھائیں۔ ملکی سلامتی پر جو حملہ آور ہوگا اس کا محاسبہ کریں گے۔ پانامہ اور تنازعہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ قوم جان چکی ہے، کرپشن کے حقیقی فوائد نواز شریف سمیٹتے ہیں، محاسبے سے بچنے کیلئے نواز شریف نے خفیہ کاروباری سلطنت قائم کر رکھی ہے، قومی دولت کی لوٹ مار سے شریف خاندان کے کارخانے چلتے ہیں شریفوں کی لوٹ مار کے شواہد کا ذخیرہ سپریم کورٹ میں جمع کرایا سزا کے خوف اور پکڑ کے ڈر سے دونوں بھائیوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں مزید جواب آنے پر انکے مزید جھوٹ بے نقاب کریں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ منگل کو پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملاقات کی اور انہیں پانامہ لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔ عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس سکینڈل پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔ وزیراعظم اور انکے بچوں کے بیانات میں واضح تضاد ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments