افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں: عمران خان


\"imranپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے پرامن حل کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں اور حکومت سے بات چیت کریں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ داعش کا وجود عراق پر امریکا کی چڑھائی کا نتیجہ ہے۔ افغان طالبان کو مذاکرات کی میزپر آنا چاہیے اور یہ تنازع بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔ درحقیقت جنگ ایسے نتائج کی جانب لے جاتی ہے جو مطلوب نہیں ہوتے۔
اب داعش کا وجود عمل میں آیا ہے۔ خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ صورت حال کس رخ پر جارہی ہے۔ داعش کا وجود عراق پر امریکا کی جنونی چڑھائی کا براہ راست نتیجہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments