کیا فتح علی خان باگیشری نہیں جانتے؟


\"muhammadفتح علی خان (پٹیالہ والے) اپنے گانے کے بارے میں ساری عمر یہ فرماتے رہے کہ وہ علم بانٹتے ہیں اپنے گانے سے جبکہ سلامت علی خان ایک انٹر ٹینر ہیں۔ یہ بات ہم نے بھی کئی بار سنی لیکن اس وقت ہم نے موسیقی سیکھنا شروع نہیں کی تھی۔ لیکن ہم ان کی بات سے کبھی بھی متفق نہیں ہوئے۔ سلامت علی خان کے گانے کے مقابلے میں فتح علی خان کا گانا ایسا ہی جیسے شیر کے مقابلے میں میمنا! موسیقی سیکھنے کے بعد علم ہو ا کہ فتح علی گانے کے ذریعے علم تو ہرگز نہیں البتہ جہالت ضرور پھیلاتے ہیں اور وہ بھی فخر کے ساتھ۔ اور جب سوشل میڈیا پر اس کا ثبوت کے ساتھ ذکر کرو تو شاگرد بدتمیزی پر اتر آتے ہیں۔ ان کا بدتمیزی پر اترنا ہی ثابت کرتا ہے کہ دلیل سے پیدل ہیں اور اپنے استاد کی طرح جاہل مطلق ہیں۔

سارے برصغیر میں باگیشری میں واپسی پر ما پا دھا کی تان لگتی ہے ۔ اس کے بغیر باگیشری نہیں بنتا۔ یہ لوگ ساری عمر ما پا دھا لگائے بغیر باگیشری گاتے رہے۔۔پیا دیکھن کو ترسے نینا۔ ہم نے اس کی نوٹیشن کی ہے۔ گندھار اور نکھاد کومل ہیں اور باقی سب شدھ۔ ساً کا مطلب اوپر کا سا ہے۔

استھائی : پیا دیکھن کو ترسے نینا۔۔سا گا ما دھا دھا نی دھا ما ما گا رے سا

کب آئیں گے مورے گھر۔۔ما ما دھا نی ساً نی دھا ما ما گا رے سا\"salamat-ali\"

انترہ: ان کو منائے سکھی کوئی جا کے بیتا جائے جوبنا۔۔ما ما دھا نی ساً ساً ساً ساً نی دھا دھانی دھا ۔۔دھا دھا نی دھا ما ما گا ما دھا ما گا رے سا

یو ٹیوب پر موجود ہے یہ بندش۔ اب جا کے کسی بھی خان صاحب سے تصدیق کروا لیں یا موسیقی کی کوئی بھی کتاب اٹھا کر دیکھ لیں۔ کہیں سے بھی یہ باگیشری ثابت نہیں ہوتا۔ ان کے شاگرد کہتے ہیں کہ خان صاحب سے مناظرہ کر لیں۔ خان صاحب یہ شوق پورا کر لیں لیکن پھر جواب ایسا نہ ہو جیسا وہ ٹی وی کے پروگراموں میں دے چکے ہیں ۔ مثلاً جب ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ ٹھمری ، دادرے، کجری، ہوری ، چیٹھی میں کیا فرق ہوتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ ٹھمری ٹھمری ہوتی ہے اور دادرا، دادرا! اور یہ اپنے شاگردوں کو نصیحت بھی کرتے ہیں کہ سب کے سامنے انترہ نہیں گانا تاکہ لوگ سیکھ نہ جائیں۔ معلوم نہیں کیسا علم بانٹتے ہیں؟ اور ان کی بندشوں میں سرگم پر غور کیجئے گا۔ راگ میں اگر اوپر کا سا لگنا ہے تو یہ نیچے کے سا پر ٹہر کر سا گا ما سا گا ما کی تکرار کرتے رہتے ہیں۔ سرگم میں سر کوئی اور پڑھتے ہیں اور سر کوئی اور لگاتے ہیں۔ عام لوگ تو بے وقوف بن سکتے ہیں مگر جان کار نہیں۔

\"fateh-ali-khan\"

 ویسے آف دی ریکارڈ فتح علی نے تسلیم بھی کیا ہوا ہے کہ اسے ان باتوں کا علم نہیں کیونکہ یہ اکیڈمک علم ہے۔ وہ تو بس گاتا ہے جس حساب سے سیکھا ہو ا ہے۔ اور سیکھنے کا بھی اس نے ذکر کیا ہوا ہے اپنے شاگردوں سے کہ اس کا باپ اسے سوٹیا ں مار مار کر موسیقی سکھایا کرتا تھا۔ اس کا اپنا کوئی رجحان نہیں تھا۔ تو یہ نالائق شاگرد تھا اپنے باپ کا۔ خیر سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ماں کی گود سے گور تک سیکھنا چاہیے۔ ابھی بھی پاکستان میںایسے لوگ موجود ہیں جو اسے باگیشری سکھا دینگے نہ صرف باگیشری بلکہ راگ کی صحت کے تمام اصول سکھلا دینگے۔ مگر پرابلم یہ ہے کہ باقی خان صاحبوں کی طرح یہ بھی اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے۔ مولوی اور مراثی اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتا۔ سلامت علی خان کو تماشا لگانے والا کہنے کے بجائے اسے سیکھنا چاہیے! اور سلامت علی خان کے بارے میںہندوستان کے نامی گرامی استاد اور پنڈت حضرات کہتے ہیں کہ بعد امیرخان اور بڑے غلام علی خان کے گویا ایک ہی ہے اور وہ ہے سلامت علی خان!

ویسے جہلاءکی کمی بھارت جیسے ملک میں بھی نہیں۔ یہ لنک دیکھیں۔ ایک بچہ ہے ۔ چند منٹ کیلئے باگیشری گایا ہے۔ اور اسی کے ملک کا ایک بہت بڑا پنڈت (آج کل ہر ٹٹ پونجیا پنڈت اور استاد ہے) وشوا موہن بھٹ 06:00منٹ پر کہہ رہا ہے کہ اس نے تان سین کو کبھی گاتے نہیں سنا لیکن تان سین کا گانا اس بچے سے اوپر کا نہ ہوگا!

اب اس جاہل پنڈت کی خدمت میں عرض ہے کہ ہم نے گدھے کو بہت غور سے دیکھا بھی ہے اور اس میں کتنی عقل ہوتی ہے یہ بھی بہت اچھی طرح معلوم ہے اور اسی علم کی بدولت ہم کہہ رہے ہیں کہ تیری عقل اور سمجھ بوجھ اتنی ہی ہے جتنے گدھے کی ۔ دونو ں میں کوئی فرق نہیں بالکل ایسے جیسے تیری رائے میں تان سین اور اس بچے کے گانے میں کوئی فرق نہیں۔ ہم یہ دعوی سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ اس بچے کا احمق دوست ہے۔ اس بچے کو عقل مند دشمن کی اشد ضرورت ہے۔

محمد شہزاد

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

محمد شہزاد

شہزاد اسلام آباد میں مقیم لکھاری ہیں۔ ان سے facebook.com/writershehzad پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

muhammad-shahzad has 40 posts and counting.See all posts by muhammad-shahzad

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments