محب مرزا اور صنم پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے


\"psl\"فلم ”بچانا“ کے اداکارمحب مرزا اور اداکارہ صنم سعید دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے، جس میں وہ فلم کے چوتھے گیت ”بچانا میش اپ“ کو لانچ کریں گے اور اس پر ڈانس پرفارمنس پیش کریں گے۔جسے بالی ووڈ کے نامور ڈی جے کرن کماتھ نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ میش اپ فلم کے گانوں ”یاری“، ”کوئی لبدا“ اور”بچانا“ پر مشتمل ہوگا۔فلم کے ٹائٹل ٹریک ”بچانا“ میں گلوکار بینی دیال اورکومل غضنفر نے آواز کا جادو جگایا ہے جس کو کمپوز موسیقار علی شیر نے کیا ہے جبکہ گیت”یاری“ شفقت امانت علی اور عثمان قریشی نے گایا ہے۔
فلم میں صنم سعید ایک بھارتی لڑکی جبکہ محب مرزا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اداکار عدیل ہاشمی بھی اس فلم میں بالکل منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ہدایت کار ناصر خان کی پہلی فیچر فلم ہے جس کورضوان سعید نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم 26 فروری کو ملک بھر کے سینما میں ریلیز کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments