ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


\"tayyab\"

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے کیا۔ اپنے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان صدر ممنوں حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔

ترک صدر کو آج رات ایوان صدر میں ضیافت دی جائے گی جس میں میں وفاقی، وزرا، اراکین پارلیمنٹ، مسلح افواج کے سربراہان اور دوست ممالک کے سفرا بھی شریک ہوں گے۔ ترک صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کو کل لاہور میں استقبالیہ بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے 19 اور تیسری بار خطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔ اس سے قبل 2012 اور 2009 میں بھی رجب طیب اردگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments