ٹی ٹونٹی کرکٹ رینکنگ میں بھارت کا پہلا نمبر


\"tانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر نئی درجہ بندی کا اعلان کردیا، جس کے مطابق عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم بدترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ ہندوستان ٹیم پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہے.
یاد رہے کہ ہندوستان نے عالمی چمپیئن آسٹریلیا کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔
آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح کے بعد ہندوستان نے 7 درجے ترقی پا کر پہلے نمبر پر براجمان ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ سیریز سے قبل ہندوستان، پاکستان سے ایک درجہ پیچھے یعنی آٹھویں نمبر پرموجود تھا.دوسری جانب آسٹریلیا تیسرے نمبر سے آٹھویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور جنوبی افریقہ کا چھٹا نمبر ہے۔
پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ اور اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اسے درجہ بندی میں دوسری پوزیشن سے بھی ہاتھ دھونے پڑے اور اب وہ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے بعد 9واں نمبر افغانستان کی ٹیم کا ہے جبکہ 10ویں نمبر پر بھی ٹیسٹ کے درجے سے محروم ٹیم اسکاٹ لینڈ موجود ہے، بنگلہ دیش 11ویں اور زمبابوے 14 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کی انفرادی رینکنگ میں بھی ہندوستان کے ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ارون فنچ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، انگلینڈ کے الیکس ہیلز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فیف ڈوپلیسی چوتھے اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کی پانچویں پوزیشن ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کے دس سرفہرست بلے بازوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں تاہم باو¿لنگ کے شعبے میں کپتان شاہد آفریدی تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
باو¿لنگ کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن بدستور پہلے اور ہندوستان کے ایشون دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments